کراچی میں ڈاکوؤں کی سڑک کے بیچ میں آزادنہ لوٹ مار کی تصاویر وائرل
پیشہ وارانہ مہارت کے حامل افسران تعینات ہونگے تو اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم میں بھی نمایاں کمی آئیگی، شہری
کراچی میں سڑک کے بیچ و بیچ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر کئی شہریوں کو لوٹ کر نقدی اور قیمتی سے محروم کردیا، لیاقت آباد میں بھی موٹر سائیکلوں پر سوار 2 ڈاکوؤں نے قصاب کو لوٹ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں اسٹریٹ کرائم کا جن کسی بھی صورت پولیس کے قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا، روزانہ کی بنیاد پر پولیس مقابلے بھی لٹیروں کو خوفزدہ نہ کر سکے، گزشتہ روز ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا سیکٹر بارہ سی نکاٹی آفس کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 لیٹروں نے راہ چلتے ہوئے یک بعد دیگرے موٹر سائیکل سواروں کو اسلحے کے زور پر لوٹا اور انتہائی اطمینان کے ساتھ موقع سے فرار ہوگئے۔
فوٹیج میں لیٹروں کا حوصلہ دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ انھیں نہ تو پولیس کا کوئی ڈر تھا اور نہ ہی پکڑے جانے کا کوئی خوف، جس دلیرانہ انداز میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹا اس سے نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واردات سے متعلق کسی نے بھی پولیس کو آگاہ نہیں کیا ہے ، رپورٹ درج کرائی جائیگی تو تحقیقات کرینگے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ سینٹرل ہی کے علاقے لیاقت آباد 9 نمبر میں بھی 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 2 ڈاکو دن دیہاڑھے قصاب سے ڈھائی لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے، اس واردات کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ڈاکو پینٹ اور شرٹ پر جیکٹ پہنے ہوئے تھے جس میں سے ایک نے ہیلمٹ جب کہ دوسرے نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا۔
واردات کے دوران وہ سڑک کے کنارے گوشت فروخت کے لیے لگائے گئے کیبن پر آتے ہیں اور سیکنڈوں میں قصاب سے اسلحے کے زور پر نقدی لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔
شہر میں جاری اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے حوالے سے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ افسران پیشہ وارانہ مہارت کے حامل پولس افسران کو تعینات کریں گے تو اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں بھی نمایاں کمی آئیگی لیکن جب سفارش اور پسند نہ پسند کی بنیاد پر تھانیدار سمیت دیگر افسران تعینات ہوں گے تو پھر صورتحال پر کون قابو پائے گا۔
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے دعوے تو صرف بیانات کی حد تک ہی محدود ہوتے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ دنوں آئی جی سندھ نے اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر برہمی کا اظہار اور مزید مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت جاری کی تھی تاہم اس باوجود شہر میں اسٹریٹ کرمنلز کی آزادانہ لوٹ مار کی وارداتیں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔