الیکشن کمیشن کی پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کردیا


ویب ڈیسک January 31, 2023
(فوٹو فائل)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے نگراں وزائے اعلیٰ کو صوبوں میں تقرریاں و تبادلے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کو الیکشن کمیشن ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق دونوں صوبوں کے وزائے اعلیٰ کو ارسال کیے گئے خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جی جلد تبدیل کرلیں، صوبوں میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن ٹرانسفر پوسٹنگ کا عمل مکمل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن جلد صوبوں میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا، انتخابی شیڈول کے بعد کسی بھی قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ بند کر دی جائے گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق کی تیاری کیلیے دو فروری کو طلب کیا جانے والا اجلاس ملتوی کردیا، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اجلاس ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس کی تاریخ جلد فائنل کر کے سیاسی جماعتوں کو آگاہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے سے متعلق اجلاس اگلے ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا ہے، سیاسی جماعتوں کو تجاویز کے لیے زیادہ ٹائم مل جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں