پاکستان سپر لیگ کا انعقاد 2015 میں کیا جائے گا چیئرمین پی سی بی

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم جولائی اور اگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی،نجم سیٹھی


ویب ڈیسک April 08, 2014
ستمبراور دسمبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائیں گی، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل ٹور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم جولائی اور اگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چئرمین پی سی بی نے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل دورہ سری لنکا کی نوید سنائی ہے ، نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم جولائی اور اگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جبکہ ستمبراور دسمبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز شیڈول ہیں جو متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائیں گی۔


چیرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ پاکستان سپر لیگ 2015 بھی متحدہ عرب امارات میں منعقد کی جائے گی جس میں قومی کرکٹرز کے علاوہ بین الاقوامی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں