شپنگ ایجنٹ نے 500 کنٹینرز غائب کر دیے

اراکین اس قسم کے جعلی شپرز سے ہوشیار رہیں، پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن


Kashif Hussain February 01, 2023
اراکین اس قسم کے جعلی شپرز سے ہوشیار رہیں، پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن۔ فوٹو فائل

کراچی میں رجسٹرڈ ایک شپنگ ایجنٹ نے 600 کنٹینرز غائب کردیے۔

شپنگ سیکٹر کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں رجسٹرڈ ایک شپنگ ایجنٹ نے 600 کنٹینرز غائب کردیے ہیں جس سے کنٹینرز کی قلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ایکسپورٹرز کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن نے اپنے اراکین کو مطلع کیا ہے کہ اس قسم کے جعلی شپرز سے ہوشیار رہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں رجسٹرڈ ایک شپنگ ایجنٹ نے بندرگاہوں سے 600 خالی کنٹینرز اٹھاکر غائب کر دیے، مبینہ طور پر خالی کنٹینرز پشاور پہنچائے گئے کارگو ایجنٹ نے کنٹینر ریلیز آرڈر حاصل کرکے خالی کنٹینرز بندرگاہ سے جمع کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں