6 ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں امریکا سرفہرست

  جولائی تا دسمبر میں برآمدات 3065 ملین ڈالر، کاروں کی درآمدات میں 66 فیصد کمی


APP February 01, 2023
  جولائی تا دسمبر میں برآمدات 3065 ملین ڈالر، کاروں کی درآمدات میں 66 فیصد کمی (فوٹو : فائل)

رواں مالی سال (2022-23) کے پہلے 6مہینوں کے دوران امریکا پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں سرفہرست رہا۔

تازہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان سے سب سے زیادہ مصنوعات امریکا اسکے بعد چین اور برطانیہ بھیجی گئیں۔

جولائی تا دسمبر (2022-23) کے دوران امریکا کو کل برآمدات3065.989 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ جولائی تا دسمبر (2021-22) کے دوران 3323.470 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 7.74 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔

بینک آف پاکستان کے مطابق امریکا کے بعد چین کا نمبر آیا جہاں پاکستان نے 1058.055 ملین ڈالر کی اشیا برآمد کیں جو کہ 20.61 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔ کاروں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |