شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی

شاہد خاقان عباسی نے مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی تو اب کیوں چھوڑیں گے، ترجمان


ویب ڈیسک February 01, 2023
میڈیا پر شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی خبریں گردش کررہی ہیں:فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے ترجمان حافظ عثمان عباسی نے بیان میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے استعفیٰ دینے کی خبر بے بنیاد ہے۔ وہ پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان نے مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی آج کیوں چھوڑیں گے۔ انہوں نے 1988 میں آزاد حیثیت سے انتخاب جیتا اور مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے۔شاہد خاقان عباسی نے جیل کاٹی لیکن اپنے مشن سے نہ ہٹے۔ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنایا۔ بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا میرا لیڈر نواز شریف ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق سے گریز کیا۔ میڈیا پر شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |