پیٹرول ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور

تیل کمپنیوں نے روپے کی قدر کا بہانہ بنا کر سپلائی انتہائی محدود کردی

تیل کمپنیوں نے روپے کی قدر کا بہانہ بنا کر سپلائی انتہائی محدود کردی (فوٹو: فائل)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے باوجود پیٹرول، ڈیزل عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا، تیل کمپنیوں نے روپے کی قدر کا بہانہ بنا کر سپلائی انتہائی محدود کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریفائنریز کی نمائندہ تنظیم دی آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے حکومت فی الفور اقدامات کرے۔

او سی اے سی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے آئل انڈسٹری کو اربوں روپے کو نقصان ہوا، ایل سیز کے نئے ریٹس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا فرق ہے۔


مزید پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ

تنظیم نے خط میں استدعا کی کہ اوگرا روپے کہ قدر میں کمی پورا اثر صارفین پر ڈالنے کی اجازت نہیں دے رہا، اوگرا ایکسچینج ریٹ کا فرق عوام پر ایک ہی بار منتقل کرنے کی اجازت دے۔

قبل ازیں گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔
Load Next Story