کراچی میں خواتین کیلیے پنک بس سروس کا افتتاح
خواتین پنک بس سروس میں ابتدائی 7 روز مفت سفر کرسکیں گی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ
کراچی میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس کا افتتاح کردیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پنک بس میں ابتدائی 7 روز تک خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ خواتین کو ماحول فراہم کریں تاکہ وہ گھر سے باہر نکل کر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس ، اورنج لائن اور الیکڑک بسوں میں بھی خواتین کے لیے سیٹیں مختص ہیں۔ سندھ کے ہر شہر میں خواتین بس سروس لائیں گے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس چلانے کا اعلان
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پنک بسوں کی تعداد میں ڈیمانڈ کے تحت اضافہ کریں گے۔ پنک بس سروس میں کنڈکٹر خواتین ہیں۔ این آر ٹی سی کو کہا ہے کہ خواتین ڈرائیور اپائنٹمنٹ کریں۔ مہنگائی کے دور میں سستی بس سروس کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ کراچی پاکستان کا پہلا شہر ہے جہاں ای وی بسیں چل رہی ہیں۔