میرے شوہر کو جیل میں دہشتگروں کیساتھ رکھا گیا ہے اہلیہ فواد چوہدری
سیاستدانوں کو بی کلاس کیٹیگری دی جاتی ہے فواد کو نہیں دی گئی؟ حبا چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کو جیل میں دہشتگردوں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کچہری میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوہر سے 8 دنوں کے بعد کل ملاقات ہوئی، انہیں دہشتگرد ملزمان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جیل میں سیاستدانوں کو بی کلاس کیٹیگری دی جاتی ہے فواد کو نہیں دی گئی؟۔
اہلیہ فواد چوہدری نے کہا کہ دو بیٹیوں کے ساتھ اپنے شوہر سے ملنے اڈیالہ جیل گئی، ذہنی طور پر بہت مشکل لمحات تھے کیونکہ وہاں کا ماحول بلکل اچھا نہیں، ہمارے حوصلے بلند ہیں۔
حبا چوہدری نے کہا کہ جیل میں شوہر سے ملنے جانے والی 2 اور 4 سالہ بیٹی کو ہاتھوں پر اڈیالہ جیل میں اسٹیمپ لگائی گئی۔