آئی سی سی رینکنگ بابراعظم ون ڈے سوریا کمار ٹی20 میں پہلی پوزیشن پر براجمان

ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے جبکہ پاکستان کی پانچویں پوزیشن ہے


ویب ڈیسک February 01, 2023
ون ڈے ٹیم میں رینکنگ میں بھارت پہلے جبکہ پاکستان کی پانچویں پوزیشن ہے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں بادشاہت برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 795 اور کوئنٹن ڈی کاک 750 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

رینکنگ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 747، قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 740 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

بھارت کے شبمن گِل 734 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ کوہلی 727 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی بادشاہت برقرار، کوہلی کی تنزلی

ٹی20 رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 908 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ محمد رضوان 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

کپتان بابراعظم کی ٹی20 میں چوتھی پوزیشن پر جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے 788 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

دوسری جانب ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ 10 میں شامل واحد پاکستانی شاہین شاہ آفریدی کی آٹھویں پوزیشن ہے۔

140

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں