سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے سوئی سدرن

فیصلہ گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کیا گیا، سوئی سدرن


ویب ڈیسک February 01, 2023
صنعتوں کو بھی گیس کی ترسیل 24 گھنٹے کیلئے بند رہے گی، سوئی سدرن

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو تین دن گیس کی فراہمی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو جمعہ 3 فروری صبح 8 بجے سے پیر 6 فروری صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

سوئی سدرن کمپنی نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، لوڈ مینجمنٹ کے تحت گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنے کے لیے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کی جائے گی۔

ایس ایس جی سی کے مطابق تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو اتوار 5 فروری صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں