شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا

سابق کپتان نے اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے عہدہ چھوڑا ہے، ذرائع


Staff Reporter February 01, 2023
شاہد آفریدی نے بطور عبوری چیف سلیکٹر کام جاری رکھنے سے بھی معذرت کرلی تھی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے عہدہ چھوڑا ہے، اس سے قبل شاہد آفریدی نے بطور عبوری چیف سلیکٹر کام جاری رکھنے سے بھی معذرت کی تھی۔ انہوں نے محض نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلیے اسکواڈز منتخب کیے تھے۔

مزید پڑھیں: صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کو گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جس میں عبد الرزاق، راؤ افتخار انجم رکن اور ہارون رشید کنوینر کے طور پر شامل تھے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھارت میں شیڈول آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ تک عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کو سیلکٹر بنانے پر غور کررہے تھے تاہم سابق کرکٹر نے معذرت کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں