مس انوائسنگ سے منی لانڈرنگ زرمبادلہ باہر بھجوانے کا انکشاف

ایف بی آر کا روک تھام کیلیے سخت مانیٹرنگ اور ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کا روک تھام کیلیے سخت مانیٹرنگ اور ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ۔ فوٹو : فائل

پاکستان سے مس انوائسنگ اور اوورانوائسنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ اور زرمبادلہ ملک سے باہر بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مس انوائسنگ اور اوورانوائسنگ کی روک تھام کیلیے سخت مانیٹرنگ اور ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


ایف بی آر کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ مس انوائسنگ اور اوورانوائسنگ کے منی لانڈرنگ اورملک سے ذرمبادلہ کا انخلا روکنے کیلیے ڈی جی ویلیو ایشن ڈائریکٹریٹ جنرل آف ویلیو ایشن کسٹمز کراچی،تمام چیف کلکٹرز کسٹمز اور تمام ڈائریکٹر ز جنرل آف کسٹمس سمیت متعلقہ فیلڈ فارمشنز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور ڈائریکٹریٹ ویلیو ایشن لاہور کو مس انوائسنگ اور اوورانوائسنگ کے منی لانڈرنگ اورملک سے ذرمبادلہ کا انخلاروکنے کا میکنزم وضع کرنے کیلیے ٹرمز آف ریفرنس(ٹی او آرز) تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے ٹی او آرز تیار کرکے بھجوانے کیلیے ڈائریکٹریٹ آف ویلیو ایشن کسٹمز لاہور کو لکھے جانے والے لیٹر کی''ایکسپریس''کو دستیاب کاپی کے مطابق درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کی جانب سے کسٹمز ڈپارٹمنٹ کو جمع کرائی جانے والی انوائسز میں اشیا کی مقدار،کوالٹی غلط ظاہر کرکے اور دھوکہ دہی سے قیمت میں ہیرا پھیری کرکے خطیر رقم بیرون ممالک منتقل کرلیتے ہیں۔

 
Load Next Story