شاہ رخ خان کے چہرے پر پٹیاں نئی فلم کے سیٹ کی تصاویر وائرل

’پٹھان اب جوان ہوگیا ‘ سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ


ویب ڈیسک February 02, 2023
پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے نئی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے چہرے پر پٹیاں بندھی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

'پٹھان' کی شاندار کامیابی کے بعد بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم 'جوان' کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔ فلم 'جوان' کے سیٹ پر لی گئی شاہ رخ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شاہ رخ خان کی وائرل ہونے والی تصاویر میں ان کے آدھے چہرے کو پٹیوں میں ڈھکا دیکھا جا سکتا ہے۔ فینز نے شاہ رخ خان کی تصویروں پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ 'پٹھان اب جوان ہوگیا' جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ بادشاہ اب نہیں رکے گا۔ شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' رواں سال جون میں ریلیز ہوگی۔

شاہ رخ خان کی فلم ' پٹھان' دنیا بھر میں ریلیز کے6 دنوں میں 600 کروڑ روپے سے زائد کما چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔