ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان

اسرائیل کی حرکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، ایرانی سفارت کار


ویب ڈیسک February 02, 2023
ایران کے شہر اصفہان میں ہفتے کو کیے گئے ڈرون حملوں میں کوئی نقصان نہیں ہوا تھا:فوٹو:فائل

ایران نے اسرائیل سے حالیہ ڈرون حملوں کا انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے کی رات اسرائیل نے اصفہان میں ڈرون حملے کیے۔

ایرانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے دفاع میں کوئی بھی کارروائی کرنا ایران کا قانونی حق ہے۔ اسرائیل کی جانب سے لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسرائیل کی حرکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ہفتے کی رات ایرانی شہر اصفہان میں ہوئے ڈرون حملوں میں ایرانی حکام کے مطابق کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |