سجل علی کو جمائما کی فلم میں کیوں کاسٹ کیا بھارتی ڈائریکٹر نے وجہ بتادی

سجل علی نرم مزاج اور شرمیلی شخصیت کی مالک ہیں، شیکھر کپور


ویب ڈیسک February 02, 2023
سجل علی نے فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے:فوٹو:فائل

بھارتی فلم ڈائرکٹر شیکھر کپور نے سجل علی کو جمائما کی فلم میں کاسٹ کرنے کی وجہ بتا دی۔

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ڈائرکٹر شیکھر کپورکا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ سجل علی کو فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے بہت سے لوگوں نے کہا تھا۔ سجل علی نے اپنی آڈیشنز بھی بھیجیں ۔ وہ بہت خوبصورت ہیں اور ان کی آنکھوں میں بھولا پن ہے۔

شیکھر کپور کا مزید کہنا تھا کہ سجل علی کی ایکٹنگ میں ایک درد ہے اور ان کی پرفارمنس بہت مضبوط ہوتی ہے۔ وہ شرمیلی شخصیت ہیں اور نرم مزاج ہیں۔ان سے کہا تھا کہ فلم میں روتی دھوتی نہیں بلکہ دبنگ لڑکی کے روپ میں سامنے آنا اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔

مزید پڑھیں: سجل علی کی 'ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول' میں شرکت، تصاویر وائرل

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ' واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ' میں سجل علی کے علاوہ بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔