درگاہ مالک ڈنو شاہ سے12خواتین اغوا پولیس کے چھاپے3 کو بازیاب کرالیا گیا
ایس ایس پی نے واقعات کا نوٹس لے لیا، کئی ملزمان زیرحراست ، درگاہ پر کئی افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے، امجد شیخ
VENICE:
ہالا کے قریب درگاہ مالک ڈنو شاہ سے علاج کے لیے آنے والی خواتین کے اغوا اور لاپتہ ہونے کا ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر 12 خواتین میں سے 3 کو بازیاب کروا کر ان کے رشے داروں کے حوالے کر دیا جبکہ کئی ملزمان کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔
ایس ایس پی امجد شیخ نے تصدیق کی کہ ہالا بھٹ شاہ کے قریب مالک ڈنو شاہ کے نام پر جو درگاہ بنائی گئی ہے وہاں پر علاج کے بہانے نہ صرف کئی خواتین کو اغوا کیا گیا ہے بلکہ وہاں پر درجنوں افراد کی اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خطرناک گروہ کے کچھ لوگوں پر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں جبکہ واقعات میں ملوث کئی لوگ بھاگ گئے ہیں جنھیں گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ مٹیاری میں کرپشن اور جعلی عاملوں کے خلاف میڈیا نے جو کام کیا وہ قابل تحسین ہے۔