مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کو جُزوقتی ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ

آرتھر جب قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوا کرینگے تو اس وقت یاسر عرفات ہی تمام معاملات دیکھا کریں گے، ذرائع


Sports Reporter February 02, 2023
آرتھر جب قومی ٹیم کو دسیتاب نہیں ہوا کرینگے تو اس وقت یاسر عرفات ہی تمام معاملات دیکھا کریں گے، ذرائع (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کو مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں جزوقتی ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد یہ طے پایا ہے کہ وہ جب قومی ٹیم کو دسیتاب نہیں ہوا کرینگے تو اس وقت یاسر عرفات ہی کوچنگ کے تمام معاملات دیکھا کریں گے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے حال ہی میں لیول فور کوچنگ کا امتحان پاس کرنے والےیاسر عرفات کوشین ٹیٹ کی جگہ پاکستان ٹیم کے نئے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپنے پر بھی پی سی بی نے آمادگی ظاہر کردی ہے جس کا جلد باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مکی آرتھر کا دوبارہ کوچ بننا '' پاکستان کرکٹ پر طمانچہ'' ہے، مصباح

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کا نام مکی آرتھر نے بولنگ کوچ کے لیے تجویز کیا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے یاسر عرفات ریئائرمنٹ کے بعد انگلینڈ میں ہی اہلخانہ کے ساتھ شفت ہوگئے تھے، سابق آل راونڈر نے 3 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

مزید پڑھیں: صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی

سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات انگلش کاونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اور مختلف ٹیموں کے ساتھ کوچنگ کا بھی تجربہ رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔