عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے شرجیل میمن

عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے، وزیر اطلاعات سندھ


ویب ڈیسک February 02, 2023
فائل فوٹو

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے جو اپنے خطاب میں قرآن پاک کو بیچ میں لے آیا، سیاست میں قرآن پاک کو لانا مناسب بات نہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جب عمران خان قرآن پاک کو بیچ میں لے ہی آئے ہیں تو کیا قرآن پاک اٹھا کر قوم کو یہ بتا سکتے ہیں کہ 2018 کے الیکشن جتوانے میں انکی کس کس نے مدد کی، کیا وہ قرآن پاک اٹھا کر بتا سکتے ہیں کہ آر ٹی ایس کو کس طرح بٹھایا گیا اور وہ کون کون سے سہولت کار تھے جن کے دفاتر میں وہ ملاقاتیں کرتے رہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیا وہ قرآن پاک اٹھا کر قوم کو بتا سکتے ہیں کہ مختلف پارٹیوں کے لوگوں کو ان کی پارٹی میں شامل کروانے کے لیے کس کس نے مدد کی، کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ آزاد ممبران کو جہازوں میں بھر بھر کے لانے کے کتنے پیسے دیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں