ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی
سربراہ نجم سیٹھی کے علاوہ سی ای او فیصل حسنین بھی انکے ہمراہ ہوں گے
ایشیاکپ کےمسقبل کا فیصلہ کرنے اور ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دو رکنی ٹیم آج رات بحرین روانہ ہورہی ہے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے ساتھ چیف ایگزیکٹیو (سی ای او) فیصل حسنین 4 فروری سے شیڈول اے سی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے کے رویے پر نجم سیٹھی رواں برس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیاکپ پر اپنا موقف پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ روایتی حریف پاکستان، بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
قبل ازیں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ چند ہفتے پہلے یہ بیان دیا تھا کہ ایشیاکپ کے لیے بھارتی ٹیم وہاں جاکر نہیں کھیلیے گی اور ایشیا کپ پاکستان میں نہیں ہوگا۔
پی سی بی نے عندیہ دیا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان آکر نہیں کھیلتی تو ہم بھی اکتوبر میں شیڈول ون ڈے کے عالمی کپ میں اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے۔
مزید پڑھیں: اگر ایشیاکپ کسی نیوٹرل جگہ پر کروایا گیا تو ہم بھی شرکت نہیں کریں گے، رمیز راجہ
تاہم چند روز قبل نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ وہ یہ معاملہ ایشین کرکٹ کونسل کے بحرین اجلاس میں اٹھائیں گے، ان کا موقف تھا کہ ایشیائی ممالک نے پاکستان کو میزبانی کے لیے منتخب کیا تھا تو پھر بھارت اپنے طورپر اس فیصلے کی مخالفت کرکے کیسے اپنی مرضی کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اجلاس کے بعد چیئرمین پی سی بی 7 فروری کو وطن واپس پہنچیں گے۔