ایم سی بی نے سولجر بازار ڈکیتی کے متاثرین کیلیے ڈیسک قائم کردیا
رائج قوانین کے مطابق متاثرہ لاکر ہولڈرز کو معاوضے کی ادائیگیاں کی جائیں گی، ترجمان
LONDON:
ایم سی بی بینک کی انتظامیہ نے سیف ڈپازٹ والٹ سولجر بازار کراچی کے52 لاکرز کے متاثرین کی دادرسی کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کردیا ہے۔
ایم سی بی بینک کے ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ 5 اپریل 2014 کی شام بینک کی سولجر بازار میں سیف ڈپازٹ والٹ میں ہونے والی ڈکیتی کو انتظامیہ نے بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف ایم سی بی بینک بلکہ بینک کے صارفین بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
ایم سی بی بینک کی انتظامیہ نے سولجربازار کے متاثرہ لاکر ہولڈرز کے لیے جاری ہونے والے ایک نوٹس میں اعلان کیا ہے کہ وہ رائج قوانین کے مطابق متاثرہ لاکر ہولڈرز کو معائوضے کی ادائیگیاں کریں گے اور اس سلسلے میں انتظامیہ سرگرم عمل ہے، اسی عزم کے ساتھ انتظامیہ نے سولجربازار سیف ڈپازٹ والٹ کراچی کے احاطے میں ہی متاثرین کی مدد اور سوالات کے جوابات دینے کے لیے ایک خصوصی ڈیسک قائم کردیا ہے۔