90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا فواد چوہدری
جیل میں کوئی تشدد نہیں ہوا بلکہ چار سینئر وزراء نے کہا تمام معاملے میں ہم اس کے پیچھے نہیں، پریس کانفرنس
پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نگران وزرائے اعلی نے 90 روز کے اندرانتخابات نہ کروائے تو ان پر آرٹیکل 6 لگے گا، جیل میں کوئی تشدد نہیں ہوا بلکہ چار سینئر وزراء نے کہا اس تمام معاملے میں ہم اس کے پیچھے نہیں۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، شہباز گل اورحماد اظہر نے پریس کانفرنس کی۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ دوران حراست مجھ پر کوئی تشدد نہیں ہوا، چار سینئر وزراء نے کہا کہ اس تمام معاملے میں ہم اس کے پیچھے نہیں، اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزراء اعلی نے 90 روز کے اندر انتخابات نہ کروائے تو ان پر آرٹیکل 6 لگے گا۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اس وقت تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا، اگر جہلم، میانوالی کا ایم این اے غدار ہے تو بتایا جائے پھر وفادار کون ہے؟ ابھی تک ان سے ملک اور عمران خان منیج نہیں ہو رہا، ہمارا اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں نہ جھگڑا ہو سکتا ہے، اداروں سے کہتا ہوں کہ ان کا اتنا بوجھ نہ اٹھائیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ میں ڈرا نہیں جھکا نہیں کیوں کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، رات کی تاریکی میں گرفتاریاں ہورہی ہیں اور اب شیخ رشید اور عمران ریاض کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن ہم جھکیں گے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے شاندانہ گلزار پر مقدمہ درج کیا گیا، ایسے اقدامات سے ملک کو کمزور کیا جارہا ہے۔
فواد چوہدری کہا کہ تحریک انصاف دور حکومت میں دہشت گردی سے نمٹا گیا، پاکستان نے افغانستان اور امریکا کے ساتھ معاملات کو ٹھیک کیا، 3 لاکھ افراد براستہ پاکستان افغانستان سے نکلے، پاکستان نے غیر ملکی میڈیا کے انخلاء میں مدد کی، سویت یونین کے خلاف لڑنے کا فیصلہ جنرل ضیاء نہیں ریاست نے کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان افغانستان کو بہتر سمجھتے ہیں، افغانستان کی سیاسی لیڈر شپ عمران خان کی قدر کرتی ہے، طاقت کے استعمال سے قبرستان بناکر معاملات ٹھیک نہیں ہوتے۔
شہبازگل کا کہنا تھا رجیم چینج نے اتنا بڑا جھٹکا دیا کہ اب پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں، مریم نواز کی آمد کے ساتھ ہی شاہد خاقان عباسی نے عہدے سے استعفی دے دیا جبکہ مفتاح اسماعیل بھی استعفی کے درپے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کا بحران سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے جس کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔