دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
عدالت نے دانیہ شاہ کے وکیل کے اعتراض پر دعا عامر کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کی درخواست مسترد کردی
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ بیٹی دعا عامر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ملزمہ دانیہ شاہ کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے نے مدعی مقدمہ دعا عامر کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کی درخواست جمع کرادی۔
ایف آئی کے وکیل نے موقف دیا کہ مدعی مقدمہ لاہور میں زیر تعلیم ہیں، پیش نہیں ہوسکتی ہیں، مدعی مقدمہ کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے۔
ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل نے ایف آئی اے کی درخواست پر اعتراضات اٹھادیئے۔ لیاقت علی گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مدعی مقدمہ پاکستان میں موجود ہے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ نہ کیا جائے، مدعی مقدمہ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے۔
ایف آئی اے کی جانب سے مدعی مقدمہ کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کی درخواست واپس لے لی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔