صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت

عبادت گاہ کو نشانہ بنانا، اس کا تقدس مجروح کرنا اور اسے مقتل بنانا اسلامی و انسانی اقدار کے منافی ہے، جامعہ الازہر


Staff Reporter February 02, 2023
(فوٹو : فائل)

مصر کی معروف جامعہ الازہر الشریف نے پشاور مسجد حملے پر کہا ہے کہ صرف گمراہ اور اخلاقی اقدار سے بے بہرہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں۔

پشاور مسجد حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے جامعہ الازہر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہ اور اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا، اس کا تقدس مجروح کرنا اور اسے مقتل بنانا اسلامی تعلیمات اور انسانی اور اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔

جامعہ الازہر نے کہا ہے کہ صرف گمراہ، اسلامی تعلیمات، انسانی اور اخلاقی اقدار سے بے بہرہ اور خوف پھیلانے والے عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، الازہر الشریف حکومت پاکستان اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

جامعہ الازہر نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق ہونے والوں پر رحم فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں