پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

ائیر وائس مارشل عمران، ائیر وائس مارشل غضنفر، ائیر وائس مارشل شہریار اور دیگر ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں

—فوٹو: پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی.

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والے ائیر آفسران میں ائیر وائس مارشل عمران قادر، ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف، ائیر وائس مارشل شہریار خان اور ائیر وائس مارشل نعمان وحید شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، ائیر وائس مارشل ابوذر خان، ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم اور ائیر وائس مارشل غلام شبیر بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔


ائیر وائس مارشل عمران قادر ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ کے ایڈوائزر برائے آپریشنز آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن سیل کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (سیفٹی) کے عہدے پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر وائس مارشل شہریار خان، چیف آف دی ائیر اسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر اور ایک ریجنل ائیر کمانڈ میں سینیئر اسٹاف آفیسر رہ چکے ہیں جبکہ ائیر وائس مارشل نعمان وحید نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (پلانز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنل ریسرچ اینڈ انیلسس) اپنی خدمات سر انجام دیں۔

پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، میراج ری بلڈ فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر اور پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں بطور کمانڈنٹ (ٹیک) تعینات رہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل ابوذر خان ائیر کرافٹ ری بلڈ فیکٹری میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر تعینات رہے جبکہ ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (ویپنز انجینئرنگ) کے عہدے پر فائز رہے اور ائیر وائس مارشل غلام شبیر، ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (ٹریننگ ایئرمین اینڈ سویلینز) تعینات رہے۔
Load Next Story