سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا 50 ہزار 900 روپے کا ہوگیا
کراچی، حیدرآباد، سکھراور دیگر صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا
سونے کی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 50 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت13 ڈالر کے اضافے سے1312 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 50 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 43 ہزار 628 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں۔