انور مقصود کا ڈرامہ ’ساڑھے 14 اگست‘ الحمراء لاہور میں پیش کیا جائیگا

کراچی اور اسلام آباد کی طرح ہم زندہ دلانِ لاہور کے لئے ایک عظیم الشان پروڈکشن لے کر آئے ہیں، داور محمود


Staff Reporter February 02, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان کے معروف ڈرامہ نویس انور مقصود کا تحریر کردہ ڈرامہ 'ساڑھے 14 اگست' کراچی اور اسلام آباد کے بعد اب 27 فروری سے 22 مارچ تک الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں بھی پیش کیا جائیگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامور ہدایتکار داور محمود، ساجد حسن نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی کے ہمراہ میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ انور مقصود پاکستان میں تھیٹر کو واپس لے کر آئے ہیں اور نوجوان نسل انور مقصود کی کاوشوں کی بدولت تھیٹر کی طرف راغب ہو رہی ہے۔

داور محمود کا کہنا تھا کہ کراچی اور اسلام آباد کی طرح ہم زندہ دلانِ لاہور کے لئے ایک عظیم الشان پروڈکشن لے کر آئے ہیں، شاندار اداکاری، مناظر، سیٹ گویا ہر ہر پہلو پر بے پناہ توجہ دی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور اسلام آباد میں اس ڈرامے کے 150 سے زائد کامیاب شو کرنے پر فخر ہے، ڈرامہ میں پاکستان کے دور حاضر کے معاشرتی و سماجی مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے،ماضی کے واقعات کو یاد کیا گیا ہے، اُمید ہے زندہ دلان لاہور کو بھی ہماری یہ کاوش پسند آئے گی۔

ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء کے پلیٹ فارم ہمیشہ عظیم لکھاریوں کے لکھے ہوئے ڈرامہ کی پیش کش کی آماجگاہ رہا ہے جو ہمارے لئے فخر کا مقام ہے،یہ ڈرامہ کراچی اور اسلام آباد کے بعد الحمراء لاہور میں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں