چالان کیوں کیا لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد

پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک February 02, 2023
قانون ہاتھ میں لینے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سی ٹی او لاہور فوٹو : فائل

ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کرنے پر موٹر سائیکل سوار آپے سے باہر ہوگئے۔

لاہور کے علاقے لکشمی چوک میں ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کو روک کر چالان کیا تو انہوں نے فون کرکے اپنے ساتھیوں کو بلالیا۔

ملزمان کے فون کرنے پر 10 سے 15 لوگ وہاں پہنچ گئے جنہوں نے آتے ہی ٹریفک سیکٹر میکلوڈ روڈ پر دھاوا بول دیا اور ڈیوٹی پر موجود 3 وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزمان میں سے 3 کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا

گرفتار ملزمان میں حسن، منظور اور مستنصر شامل ہیں جنہیں تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |