ایرانی فلمساز جعفر پناہی نے جیل میں تاحیات بھوک ہڑتال شروع کردی

جعفر پناہی کو سبز انقلاب کے ایک طالب علم کے جنازے میں شرکت پر چھ برس قید کی سزا سنائی گئی


ویب ڈیسک February 02, 2023
فوٹو: فائل

چھ ماہ سے جیل میں موجود ایران کے مشہور فلمساز جعفر پناہی نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز کی اہلیہ طاہرے سعیدی نے انسٹاگرام پر یہ اس خبر سے لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔

62 سالہ جعفر پناہی نے جیل سے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق یہ گرفتاری ایک عدالتی سزا کے بجائے ایک اغواء ہے۔

ایوارڈ یافتہ فلمساز نے اعلان کیا کہ جب تک ان کو رہا نہیں کیا جاتا وہ کھانا پینا نہیں کریں گے اور نہ ہی ادویات لیں گے۔

جعفر پناہی کو سبز انقلاب کے ایک طالب علم کے جنازے میں شرکت پر چھ برس قید کی سزا سنائی گئی جبکہ بیس برس تک فلم میکنگ اور سفر پر بھی پابندی لگادی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |