مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول بر آمد

تھائی لینڈ جانے والے مسافر کو مشتبہ جان کر پوچھ گچھ کی گئی،ملزم کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے


Staff Reporter April 09, 2014
ملزم محمد رضوان کو باقائدہ گرفتار کر کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

GALLE: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے قائد اعظم انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے پیٹ میں چھپائے گئے ہیروئن سے بھرے کیپسول بر آمد کرلیے۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق کراچی سے تھائی لینڈ جانے والے مسافر رضوان کو اے این ایف کے عملے نے مشتبہ جان کر اس سے پوچھ گچھ کی اور تسلی بخش جواب نہ دینے پر اس کی تلاشی اور اسکینگ کی گئی تو اس کے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے کیپسول موجود ہونے کا انکشاف ہوا جس پر ملزم محمد رضوان کو باقائدہ گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے پیٹ میں چھپائے گئے ہیروئن سے بھرے کیپسول بر آمد کرتے ہوئے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام بنادی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں