بوبی نامی کتا دنیا کا عمر رسیدہ کتا قرار
بوبی کی عمر 30 سال اور 266 دن ہے
گینیز ورلڈ ریکارڈز نے پرتگال سے تعلق رکھنے والے کتے کو دنیا کا عمر رسیدہ کتا قرار دے دیا۔ بوبی نامی اس کتے کی عمر 30 سال اور 266 دن ہے۔
جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں گینیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا تھا کہ پرتگالی کتے نے یہ ریکارڈ 23 سالہ آسٹریلوی کتے سپائک سے حاصل کیاہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بوبی نے تقریباً ایک صدی پُرانا ریکارڈ توڑا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کا 'بلیوے' نامی ایک کتا عمر رسیدہ کتا تھا جس کی عمر 29 سال اور 5 ماہ تھی اور وہ 1910 سے 1939 کے درمیان موجود تھا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بوبی کی عمر کی تصدیق پرتگالی پالتو جانوروں کے ڈیٹا بیس سے کرالی گئی ہے۔