بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلیے درخواست دوں رمیز کا دعویٰ

پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری پینل کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے، رپورٹ

بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلیے درخواست دوں،رمیز کا دعویٰ (فوٹو: ٹوئٹر)

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کی پی ایس ایل 8 میں کمنٹری کا راستہ بھی بند نظر آنے لگا۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ایک سوال پر کہا کہ نئی منجمنٹ کمیٹی چاہتی ہے کہ میں پہلے ان سے معافی مانگوں اور کمنٹری کیلیے درخواست دوں، پھر وہ اس کا جائزہ لیں گے، کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں ایسا کروں گا؟۔

قبل ازیں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے گزشتہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں رمیز راجا پر کمنٹری کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں، البتہ سابق چیئرمین کا دعویٰ مختلف صورتحال کی عکاسی کررہا ہے۔


مزید پڑھیں: رمیز راجہ کو بھی پنشن ملے گی، نام فہرست میں شامل

واضح رہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ کا نام باقاعدہ طور پر پنشن پانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پنشن کے لئے کرکٹ بورڈ کے بنائے گئے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کردیے تھے۔ انہوں نے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں پنشن دی جائے۔

 
Load Next Story