بگ بیش لیگ وکٹ کیپر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا

تھرڈامپائر کو غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں فیصلہ دیا

تھرڈامپائر کو غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں فیصلہ (فوٹو: اسکرین شارٹ)

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں وکٹ کیپر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔

سڈنی سکسرز کی اننگز میں جوش فلپی نے میٹ ککنمان کی گیند پر سوئپ شاٹ کھیلنا چاہا، برسبین ہیٹ کے وکٹ کیپر جمی پیرسن نے کیچ کی زوردار اپیل کردی، جسے امپائر نے مسترد کیا تو ریویو لیا گیا۔


سنیکومیٹر سے گیند واضح طور پر گلوز کو چھوتی ہوئی دکھائی دی مگر تھرڈ امپائر نے غائب دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

وکٹ کیپر نے گیند بولر کو دینے کے بجائے گلوز میں تھامے رکھی اور فیلڈ امپائر سے دوبارہ چیک کرنے کو کہا، اس بار غور سے دیکھنے کے بعد تھرڈامپائر کو غلطی کا احساس ہوگیا اور فیصلہ فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں آیا۔

Load Next Story