گندم کی یکساں امدادی قیمت پر پاسکو پنجاب اور سندھ میں ڈیڈلاک برقرار

سندھ اور پنجاب کی امدادی قیمت میں ایک ہزار روپے کا فرق اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کو بڑھائے گا

سندھ والی قیمت پر پاسکو، پنجاب کے تحفظات، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کے خدشات فائل فوٹو

گندم کی یکساں امدادی قیمت کے تعین پر وفاقی محکمہ پاسکو، محکمہ خوراک پنجاب اور سندھ میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، پاسکو اور پنجاب فوڈ ڈپارٹمنٹ نے سندھ کی اعلان کردہ 4 ہزار روپے امدادی قیمت پر تحفظات کا تحریری اظہار کر دیا ہے۔

پاسکو نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ 4 ہزار قیمت برقرار رہی تو سندھ سے ایک دانہ بھی نہیں خرید سکیں گے جبکہ محکمہ خوراک پنجاب نے واضح کیا ہے کہ امدادی قیمت میں فرق سے سرکاری خریداری کا ہدف حاصل کرنا ناممکن ہوگا۔

سندھ اور پنجاب کی امدادی قیمت میں ایک ہزار روپے کا فرق اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کو بڑھائے گا، سرکاری ہدف کی تکمیل کیلیے کسانوں سے زبردستی کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ بڑی ذخیرہ اندوزی ہوئی تو گندم امپورٹ پر کثیر زرمبادلہ خرچ کرنا پڑے گا۔


لہٰذا وفاقی وزارت نیشل فوڈ سیکیورٹی یکساں امدادی قیمت کے ساتھ صوبوں کے گندم خریداری اہداف مقرر کرے اور پنجاب کیلیے سرکاری ہدف پہلے سے موجود گردشی قرضے کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کیا جائے۔

محکمہ خوراک پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ سندھ میں گندم ریلیز قیمت 3400 اور پنجاب میں 2300 ہونے سے اسمگلنگ بڑھ رہی ہے، سرکاری گندم آٹا کی قیمتوں کو تمام صوبوں میں یکساں مقرر کیا جائے۔

 
Load Next Story