شمالی وزیرستان سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، آئی ایس پی آر

پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلیے پرعزم ہے، آئی ایس پی آر:فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔



آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں پیش آیا۔


بیان میں مزید کہا گیا ہے ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 87 ہزار پاکستانی شہریوں، پاک فوج اور پولیس کے اہلکاروں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

Load Next Story