شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا عمران خان

شہباز حکومت نے جس طرح دہشتگردی کو پھیلنے کی اجازت دی اسے دیکھ کرحیرت ہوتی ہے، عمران خان

سازش اورہارس ٹریڈنگ سے مسلط کی گئی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا، عمران خان:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت نے 10 ماہ میں جمہوریت اور معیشت کو تباہ کردیا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کی گئی اس امپورٹڈ حکومت کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا۔




عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 10 ماہ میں حکومت نے معیشت تباہ کردی،قانون کی حکمرانی اوربنیادی حقوق ختم کردئیے اور ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا اورناک کے نیچے جس طرح دہشتگردی کو پھیلنے کی کی اجازت دی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے آل پارٹی کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت

انہوں نے کہا یہ سب دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہوسکتا ہے۔
Load Next Story