پاسپورٹ کی طلب میں شدید اضافے سے پاسپورٹ پرنٹنگ دباؤ کا شکار

سوشل میڈیا پر پاسپورٹ فیس میں اضافے کی افواہوں کے سبب یہ صورتحال پیدا ہوئی


ویب ڈیسک February 03, 2023
سوشل میڈیا پر پاسپورٹ فیس میں اضافے کی افواہوں کے سبب یہ صورتحال پیدا ہوئی

پاسپورٹ اجراء کی درخواستوں میں یکایک اضافے سے پاسپورٹ کی چھپائی شدید دباؤ کا شکار ہوگئی۔

کراچی میں اس وقت صدر،عوامی مرکز اور کلفٹن سمیت دیگر پاسپورٹ دفاتر پر شدید رش ہے۔ پاسپورٹ ڈیلیوری کی مدت میں بھی مسلسل تاخیر کا سامنا ہے۔ شہریوں کو پاسپورٹ ڈیلیوری میں دو ہفتوں کی تاخیرہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پاسپورٹ فیس میں اضافے کی افواہوں کے سبب یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ پاسپورٹ ڈائریکریٹ کی بارہا تردید کے باوجود صورتحال معمول پر نہیں آسکی۔

حکام کے مطابق صرف ای پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ عام پاسپورٹ کی فیسیں پرانی سطح پر برقرار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں