پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل
فرخ حبیب، شاہد خٹک، شبیر احمد قریشی اور ظہور احمد قریشی کے کمروں کو خالی کرلیا گیا، دوسرا مرحلہ پیر سے شروع ہوگا
پاکستان تحریک انصاف کے ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کروانے کے لیے آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد نے احکامات موصول ہونے کے بعد پی ٹی آئی اراکین کو مختص کیے گئے لاجز خالی کروانے کے لیے آپریشن کیا۔ اس دوران انتظامی عہدیداران جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رانا موسیٰ اور مجسٹریٹ بھی موجود تھے۔
پہلے مرحلے میں سی ڈی اے اہلکاروں نے مجسٹریٹ اور اے سی کی نگرانی میں تالے توڑے، پہلے مرحلے میں فرخ حبیب، شاہد خٹک، شبیر احمد قریشی اور ظہور احمد قریشی کے کمروں کو خالی کر کے سامان نکال دیا گیا اور وہاں پر انتظامیہ نے اپنے تالے لگا دیے۔
رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کمرہ خالی کروانے کیلئے مہلت مانگ لی جبکہ 8 سے زائد ممبران نے رضاکارانہ کمرے خالی کردیے۔ آپریشن کے دوران انتظامیہ کو کسی قسم کی مہلت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں پیر کے روز مزید کمرے خالی کروائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سی ڈی اے ڈائریکٹر کی جانب سے سی ڈی اے مجسٹریٹ کو آپریشن میں معاونت کا خط لکھا گیا تھا۔ خط کے متن کے مطابق آپریشن میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے معاونت کی جائے، پی ٹی آئی کے ڈی نوٹیفائی ممبران کو 24 جنوری کوسرکاری رہائشیں خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا۔
خط میں کہا گیا تھا کہ رہائشیں خالی نہ کرنے پر آپریشن کرنا ہے لہٰذا کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، آفتاب جہانگیر سمیت متعدد اراکین نے متعدد بار نوٹس کے باوجود تاحال پارلیمنٹ لاجز خالی نہیں کیے۔