لاڑکانہ میں یو ایس ایڈ کا چاول دکانوں پر فروخت ویڈیو وائرل

مختیارکار لاڑکانہ کی جانب سے فوری طور پر دکان کو سیل کر دیا گیا

فوٹو : اسکرین گریب

لاڑکانہ کی ایک دکان پر یو ایس ایڈ کے تھیلوں میں چاول فروخت کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کی جانچ کے بعد دکان کے مالک کے خلاف کارروائی کی گئی۔

مختیارکار لاڑکانہ کی جانب سے فوری طور پر دکان کو سیل کر دیا گیا جبکہ مذکورہ معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری ہونے تک باردانہ کی فروخت بند کر دی گئی۔




اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ نے فیکٹ فائنڈنگ کی ہے اور یو ایس ایڈ تھیلوں میں چاول کی فروخت کی وائرل ویڈیو سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو انکوائری رپورٹ پیش کی ہے۔

ترجمان کے مطابق یو ایس ایڈ سے باردانہ کے استعمال کا معاملہ زیر تفتیش ہے جسے سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ کی سربراہی میں ایس آئی پی اور ڈبلیو ایف پی کے نمائندوں پر مشتمل انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
Load Next Story