کے الیکٹرک کو 20 روپے رعایت کے ساتھ بجلی دے رہے ہیں خرم دستگیر

کراچی الیکٹرک سے 2015ء سے کوئی معاہدہ موجود نہیں، وزیر پانی و بجلی

(فائل : فوٹو)

وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کراچی الیکٹرک سے 2015ء سے کوئی معاہدہ موجود نہیں، کے الیکٹرک سے نئے ایگریمنٹ آئندہ چند دنوں میں مکمل کرلیں گے۔

سینیٹ کے اجلاس میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے کہا کہ کراچی الیکٹرک کو وفاقی حکومت روزانہ ایک ہزار میگا واٹ تک بجلی فراہم کر رہی ہے، کے الیکٹرک نے سوئی سدرن کو بھی ادائیگیاں کرنی ہے، کے الیکٹرک کو 20 روپے کی رعایت سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ کراچی الیکٹرک سے 2015ء سے کوئی معاہدہ موجود نہیں، کے الیکٹرک سے نئے ایگریمنٹ آئندہ چند دنوں میں مکمل کرلیں گے، کے الیکٹرک ایک بڑا سیبجیکٹ ہے ان سے مفاہمت کا عمل جاری ہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ تھر میں کے الیکٹرک کو سستا بجلی پلانٹ لگانے کے لیے سہولیات فرایم کریں گے۔
Load Next Story