روس نے ہمیں دیگر ممالک سے زیادہ سستا تیل دینے کا کہا ہے وزیر پیٹرولیم

اپریل تک روسی تیل ملنا شروع ہو جائے گا، عالمی پابندیوں کے سبب ایران سے براہ راست تیل اور گیس نہیں خرید سکتے


ویب ڈیسک February 03, 2023
فوٹو فائل

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ امید ہے اپریل تک روس سے تیل کی فراہمی شروع ہوجائے گی، روس نے ہمیں دیگر مقابلے سے بھی زیادہ سستا تیل دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ روس کے ساتھ سستے تیل کی خریداری کے لیے مذاکرات 45 دنوں میں مکمل کیے، مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی معاہدہ طے پاچکا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام کمرشل تفصیلات مارچ سے پہلے طے پا جائیں گی، روس نے پاکستان کو دوسروں ملکوں سے بھی زیادہ سستا تیل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، امید ہے کہ اپریل تک روسی تیل ملنا شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی پابندیوں کے باعث ایران سے براہ راست تیل اور گیس نہیں خرید سکتے، ایران ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کو فروغ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں