پاکستان کو ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہوگا آئی ایم ایف

توانائی شعبے میں اصلاحات پر تیز عملدرآمد کی ضرورت ہے، غریب طبقے کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا


Numainda Express April 09, 2014
مالیاتی نظم وضبط کیلیے اقدامات کرنا ہونگے، زرمبادلہ کے ذخائرکو مزید مستحکم بنانا ہوگا، جائزہ رپورٹ۔ فوٹو: فائل

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہوگا جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

اس امر کا اظہار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے گذشتہ روز جاری کردہ عالمی اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح انتہائی کم ہے جبکہ ملک میں مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ علاوہ ازیں انتہائی غریب طبقے کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مزید مستحکم کرنا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں