اصلاح الدین کو ہاکی اکیڈمی کیلیے 2 کروڑ مل گئے

سابق اولمپئن کو خطیررقم کی خاموشی سے ادائیگی پرکھیلوں کے حلقوں کا اظہار حیرانی


سابق اولمپئن کو خطیررقم کی خاموشی سے ادائیگی پرکھیلوں کے حلقوں کا اظہار حیرانی۔ فوٹو: فائل

سابق قومی کپتان اولمپیئن اصلاح الدین نے اپنی اکیڈمی کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے2 کروڑ روپے کا چیک حاصل کرلیا۔

صوبائی سیکریٹری اسپورٹس لئیق احمد نے صوبائی محمکہ کھیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر ترقیات شاہد عبدالسلام کے دستخط سے جاری چیک انتہائی خاموشی کے ساتھ اصلاح الدین کے حوالے کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دور کے عظیم کھلاڑی اور سابق صوبائی مشیر کھیل نے ڈیڑھ سال قبل سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کے دور میں ڈاکٹر شاہ اور اولمپیئن اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کے فنڈزکیلیے محکمہ کھیل سندھ کو سمری پیش کی تھی، سندھ حکومت نے ڈاکٹر شاہ کی وفات کے بعد اسے روک لیا تھا۔

نگران صوبائی مشیر کھیل بننے کے بعد وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ سے رابطے پر پی ایس بی نے فنڈزکی منظوری دیدی،دریں اثنا 2کروڑ روپے کی خطیر رقم کی خاموشی سے ادائیگی پر کھیلوں خاص طور پرہاکی کے حلقوں نے خاصی حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں