کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال
بے نامی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
کرپشن، ٹیکس چوری اور مالی جرائم کے خلاف وفاقی حکومت نے بے نامی ایکٹ 2017 کو فعال کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے ہائی کورٹس سے تعاون حاصل کرلیا، بے نامی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے وزارت قانون کی سمری کی سرکولیشن کے منظوری بھی دے دی۔
وزارت قانون نے خصوصی عدالتوں کے لیے چاروں صوبوں کے متعلقہ چیف جسٹس سے رجوع کیا۔ وزارت قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی رجوع کیا ہے۔
چاروں صوبوں کے متعلقہ چیف جسٹس کے نامزد کردہ عدالتوں کو خصوصی اختیارات دیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی نامز کردہ عدالتوں کو خصوصی اختیارات دیے گئے۔