مریخ کی نئی تصویرنے سیارے پرزندگی کے امکانات واضح کردیے

کیوریوسٹی کی بھیجی ہوئی تازہ تصویرمیں واضح روشنی امکان کویقین میںبدل رہی ہے


Express Desk April 09, 2014
ایک برطانوی ویب سائٹ نے مریخ پر بھیجے جانے والے مشن کیوریوسٹی کی تصویر جاری کی ہے جس میں ایک مقام پر روشنی کی نشاندہی کی گئی ہے

سیارہ مریخ کی کیوریوسٹی کے ذریعے موصول ہونے والی تازہ ترین تصویرمیں واضح روشنی کی موجودگی نے اس امکان کوبعض کے نزدیک یقین میں بدل دیاہے کہ اس سیارے پر زندگی کے آثارہیں۔

ناساسے جاری ہونیوالی نئی تصویرمیں نظرآنے والی سفیدروشنی سرخ سیارے کے حوالے سے امیدکی ایک نئی کرن کے طورپر سامنے آئی ہے۔ یوایف او بلاگراسکاٹ وارنگ کا دعویٰ ہے کہ نئی تصویرظاہر کرتی ہے مریخ پرانتہائی ذہین مخلوق زیرسطح آبادہے۔ ناسااس معاملے میں اتنی پرجوش نہیں کہ اسے اس صدی کی عظیم دریافت قرار دے دے۔ تاہم مصنوعی روشنی کایہ سفیددھبا غیرمعمولی ہے اوراسے مکمل طورپر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔



اس سے قبل بھی مریخ پر زندگی کے آثارملنے کے حوالے سے کئی غلط دعوے سامنے آچکے ہیں۔ میل آن لائن نے ناساسے رابطہ کرکے نکتۂ نظر معلوم کرناچاہا لیکن کوئی ردعمل نہیں آیا۔ آل اباؤٹ اسپیس میگزین کے ایڈیٹر بین بگزکا کہناہے کہ نتائج اخذکرنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔ کیوریوسٹی کے مریخ نوردایک علاقے میں تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں جسے کمبرلے کانام دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں