شاہین شاہ آفریدی کا نکاح ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
جنوبی افریقی آلرآؤنڈر ڈیوڈ ویسا نے شاہین شاہ کو سکھی زندگی گزارنے کا مشورہ بھی دے دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے نکاح پر ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
افغان اسپنر راشد خان نے کہا کہ شاہین آفریدی آپ کو نکاح کی بہت بہت مبارک ہو جبکہ جنوبی افریقی آلرآؤنڈر ڈیوڈ ویسا نے شاہین شاہ کو سکھی زندگی گزارنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ 'شاہین یاد رکھنا! بیگم سکھی تو زندگی سکھی'۔
حارث رؤف نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 'نکاح میں شرکت نہیں کرسکا، پی ایس ایل میں جشن منائیں گے۔ فخر زمان نے کہا کہ شاہین ایسے ہی پاکستان کا نام روشن کرتے رہو۔
آسٹریلوی بلے باز بین ڈنک نے شاہین شاہ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انگلینڈ کے کھلاڑی جوئے ڈینلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 'شادی کی بہت بہت مبارکباد'۔
انگلینڈ کے کھلاڑی ٹام ایبل نے شاہین شاہ کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'شادی مبارک شاہین، آپ کی اہلیہ بہت خوش قسمت ہیں'۔ زمبابوے کے اسٹار کھلاڑی سکندر رضا نے کہا کہ شاہین اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک تمنائیں۔ کامران غلام نے کہا کہ 'اللہ شاہین کو کامیاب کرے'۔