شوہر کی بے وفائی پر بھارتی اداکارہ راکھی ساونت میڈیا کے سامنے رو پڑیں

بھارتی اداکارہ نے میڈیا نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ عادل کا انٹرویو کرکے اسے شہرت نہ دیں

(فوٹو: انسٹاگرام)

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اپنے شوہر عادل درانی کے مبینہ افیئر پر میڈیا افراد کے سامنے آبدیدہ ہوگئیں۔

راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے شوہر عادل کا ایک لڑکی کے ساتھ افیئر چل رہا ہے اور قرآن کی قسمیں کھانے کے باوجود میرے شوہر نے اس سے تعلق ختم نہیں کیا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)




انہوں نے میڈیا نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ عادل کا انٹرویو کرکے اسے شہرت نہ دیں، اس موقع پر اداکارہ نے میڈیا کے سامنے ہاتھ بھی جوڑے اور وہ جذبات کی شدت سے رو پڑیں۔

راکھی ساونت نے بتایا کہ وہ لڑکی میرے شوہر کو بلیک میل کررہی ہے، میرے پاس تمام ثبوت موجود ہے لیکن میں ان کو ابھی منظر عام پر نہیں لانا چاہتی۔


اداکارہ نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ ان کی شادی خطرے میں ہیں اور وہ وقت آنے پر لوگوں کو اس سے آگاہ کریں گی۔








View this post on Instagram



A post shared by FilmyKalakar (@filmykalakar)




راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ عادل کو انڈسٹری میں آنا تھا اس لئے اُس نے میرا استعمال کیا، وہ جم کیلئے نہیں بلکہ انٹرویو کیلئے یہاں آئے گا اور میں نہیں چاہتی کہ ایسا ہو۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت کی شادی کا اعلان پچھلے ماہ ہی ہوا تھا اور اس پر بہت تنازعہ کھڑا کیا گیا تھا، اداکارہ نے شادی کیلئے اسلام بھی قبول کیا تھا۔
Load Next Story