عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں سابق اراکین اسمبلی الیکشن لڑیں گے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی الیکشن میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کے اجلاس میں موجودہ صورت حال پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں سابق اراکین اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔
عمران خان نے سابق اراکین کو اپنے حلقوں پر انتخابی مہم چلانے اور انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 33 نشستوں پر الیکشن کمیشن نے 16 مارچ کو ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، اس سے قبل پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ تمام حلقوں پر عمران خان ہی پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے تاہم ممکنہ طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیٹی کے معاملے پر تحریری جواب جمع کرانے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی نے فیصلہ واپس لے لیا ہے۔