ٹانڈہ ڈیم میں کشتی حادثہ لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی

آرمی چیف کے حکم پر پاک فوج کے ایس ایس جی اور کور آف انجینئر نے 48 گھنٹے تک آپریشن جاری رکھا


ویب ڈیسک February 03, 2023
فوٹو: ریسکیو 1122

ٹانڈہ ڈیم کوہاٹ میں کشتی حادثہ میں لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی۔

آرمی چیف کے حکم پر پاک فوج کے ایس ایس جی اور کور آف انجینئر نے 48 گھنٹے سے زائد تک آپریشن جاری رکھا اور غوطہ خوروں نے آخری لاپتا بچے کی نعش نکالی۔

کشتی حادثے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تمام 52 طلبا، اساتذہ کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ایس ایس جی کی آرمی ڈائیونگ ٹیموں، آرمی انجینئرز، ریسکیو 1122 نے آپریشن میں حصہ لیا۔ خیال رہے کہ زندہ بچ جانے والے 5 طلبا کو کوہاٹ کے ضلعی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں