انڈونیشیائی بھکاری ٹک ٹاک پر ڈجیٹل فقیر بن گئے

بھکاریوں کی بہت بڑی تعداد نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنائے ہیں اور وہ رقم کے علاوہ ورچول گفٹ بھی قبول کرتے ہیں


ویب ڈیسک February 06, 2023
انڈونیشیائی بھکاری اب ٹک ٹاک پر بھیک مانگ رہے ہیں۔ فوٹو: اوڈٹی سینٹرل

انٹرنیٹ کی آمد سے انڈونیشیا میں ڈجیٹل بھکاریوں بھی جدید ہوگئے ہیں اور اب لاتعداد بھکاری ٹک ٹاک پر بھیک مانگ رہے ہیں اور اپنا اکاؤنٹ نمبر بھی دے رہے ہیں۔

انڈونیشیا میں پہلے ہی گداگیری بہت عام ہےجس کی سرکوبی کے لیے حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں۔ دوسری جانب وہاں ڈانسنگ بائٹ نامی ایک مشہور پلیٹ فارم ہے و 1000 فالوورز پر مجازی گفٹ فراہم کرتا ہے۔ ان تحفوں یا انعامات کو رقم میں بدلا جاسکتا ہے۔ اب گداگر اسے بھرپور انداز میں استعمال کررہے ہیں۔



اس طرح ڈجیٹل بھکاریوں کو سڑکوں پر مانگنے کی ضرورت نہیں رہتی اور وہ گھر بیٹھے بھیک کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کررہے ہیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ بھکاری بہت احمقانہ حرکتیں کرکے بھی رقم کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ان میں ایک خاتون مٹی اور کیچڑ خود پر ڈال کر بھیک مانگتی نظر آتی ہے کیونکہ انڈونیشیا میں مٹی اور گارے سے نہانے کی کئی رسمیں بھی عام ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ انڈونیشیا میں ٹک ٹاکر استعمال کرنے والے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ یہاں 9 کروڑ 90 لاکھ افراد ٹک ٹاکر ہیں اور صرف امریکا ہی ان سے آگے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں